منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

 ایک تہائی مقبوضہ جموں و کشمیر ہمارے ساتھ نہیں ہے، بھارتی وزیر داخلہ نے بڑا  اعتراف کرلیا

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی  (آن لائن) بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے ’آدھا سچ‘ بولتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ ایک تہائی مقبوضہ جموں و کشمیر ہمارے ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے ذمہ دار نہرو اور کانگریس ہیں۔ انہوں نے دنیا کو یہ بتا کرورطہ حیرت میں بھی ڈال دیا کہ آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ وادی چنار کو حاصل ’خصوصی‘ درجہ عارضی ہے اور یہ مستقل نہیں ہے۔

لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ وادی کشمیر کے لوگوں کا مرکزی حکومت پر اعتماد و بھروسہ نہیں ہے۔امیت شاہ نے اپنے خطاب میں استفسار کیا کہ اگر مقبوضہ وادی کے ایک تہائی افراد بھارت کے ساتھ نہیں ہیں تو اس کا ذمہ دارکون ہے؟ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کی ترقی اور وہاں کے لوگوں کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ وہ دیگر کی نسبت زیادہ مستحق ہیں۔کانگریس کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق حکمراں جماعت مقبوضہ وادی میں آزادانہ  و منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں یکسر ناکام رہی تھی البتہ مراد جی ڈیسائی اور اٹل بہاری واجپائی کے ادوار میں مناسب انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں جمہوری طریقہ کار کے تحت  آزادانہ و منصفانہ انتخابات اس وقت کرائیں گے جب الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرے گا۔مقبوضہ وادی چنار میں اس وقت صدارتی راج قائم ہے جس کی آئینی مدت تین جولائی 2019 کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد انتخابات کرانا ضروری ہیں البتہ مرکزی حکومت کو صدارتی راج کی مدت میں توسیع کرنے کا مجاز قرار دیا گیا ہے۔امیت شاہ نے اپنی تقریر کے دوران جب نہرو کا نام لیا تو کانگریس سے تعلق رکھنے والے اراکین نے شدید اعتراض کیا اور ہنگامہ ا?رائی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…