دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات نے موسمِ گرما میں اپنے والدین کے ساتھ آنے والے ایسے بچوں کی ویزا فیس نہ لینے کا اعلان کیا ہے جن کی عمریں 18 برس سے کم ہیں۔متحدہ عرب امارات کے تحت فیڈرل اتھارٹی آف آئڈینٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ نے اعلان کیا کہ 14 روزہ سیاحتی ویزا کے لیے فی کس فیس 497 درہم یعنی پاکستانی 20 ہزار روپے کے برابر ہوتی ہے اور اگر 30 روزہ بار بار آمدورفت کا ویزا لینا ہو تو اس کی قیمت 917 درہم یا 38 ہزار روپے سے کچھ زائد ہوتی ہے۔اماراتی حکومت نے اس کا
اعلان گزشتہ سال ستمبر میں گیا تھا جس پر اس سال سے عمل کیا جارہا ہے۔ امارات میں لوگوں نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس سے امارات اور خلیجی ممالک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔توقع ہے کہ اس طرح موسمِ گرما کی چھٹیوں میں بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک سے سیاحوں کی بڑی تعداد اپنے بچوں سمیت یہاں آئیگی اور اس سے سیاحت بڑھے گی۔ صرف اسی سال امارات کے تمام ایئرپورٹ پر 3 کروڑ 28 لاکھ افراد دوسرے ممالک سے اترے اور مختلف ممالک کی سیر کو گئے تھے۔