سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپوارہ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکارنے اپنے آپ پر گولی چلاکر خودکشی کرلی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 47راشٹریہ رائفلز سے وابستہ 24سالہ اہلکارچھوٹو کمارنے
ضلع میں کنڈی کے علاقے سدائو گنگا میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے گولی چلاکر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثناء ضلع ڈوڈہ کے علاقے کاستی گڑھ میں ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ایک اہلکار دھیرج راج نے سروس رائفل سے اپنی بیوی ارملا دیوی کو گولی مارکر ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ولیج ڈیفنس کمیٹی جموں خطے میں بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم کیا گیا ایک مسلح گروپ ہے۔ ان واقعات سے مقبوضہ کشمیر میں 2007ء سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اورپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر432ہوگئی ہے۔