بیروت (این این آئی)لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ خلیجی ملکوں اور سعودی عرب کو لبنان کے ساتھ محاذ آرائی کی طرف لے جانے اور ان کے درمیان دشمنی کے بیج بونیکی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے باہمی تعلقات بعض سیاسی جماعتوں کی موقف اور خواہشات کے مرہون منت نہیں۔ پریس کانفرنس میں سعد حریری نے وزیر خارجہ جبران باسیل کے لبنانی لیبر کے حوالے سے دیے گئے متنازع بیان کی تردید پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان
میں ہر دوسرے گھر کا کوئی نہ کوئی فرد خلیج یا سعودی عرب میں کام کرتا ہے۔ کسی ملک کی لیبر کے حوالے سے توہین آمیز بات قبول نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال قومی شراکت کاسال ہے۔ چاہے بعض شرکاء قومی شراکت سے الگ ہی کیوں نہ ہو جائیں۔ مکہ معظمہ سربراہ کانفرنس میں لبنان کی ترجمانی کی گئی۔ سعد الحریری کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے فیوچر پارٹی پر زور دیا کہ وہ معاملات کو مزید پیچیدہ نہ کریں۔