اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روسی صدر ویلادی میر پیوتن 66 سال کی عمر میں جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی) 66 سالہ روسی صدر ویلادی میر پیوتن کی 36 سالہ گرل فرینڈ اور سابقہ ایتھلیٹ علینا کاباایوا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق روسی صدر ویلادی میر پیوتن 66 سال کی عمر میں جڑواں بچوں کے

باپ بن گئے ہیں، صدر کی گرل فرینڈ علینا کاباایوا نے دارالحکومت ماسکو کے ایک نہایت اعلیٰ درجے کے اسپتال کے چھٹے فلور پر بچوں کو جنم دیا گیا، یہ فلور پہلے ہی روسی صدر کی گرل فرینڈ کے لیے مختص کردیا گیا تھا۔روسی صدر کے ساتھ طویل عرصے سے رفاقت رکھنے والی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹس علینا کاباایوا کی دوستوں نے بچوں کی پیدائش سے متعلق افواہوں کی تردید نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ایسی کسی خبر کے بارے میں تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ حکومت کی جانب سے بھی ایسی افواہوں پر تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔روسی اخبار ماسکو اسکی کومسومولیٹس نے صدر کے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر اپنی ویب سائٹ پر شائع کی تھی تاہم روس کی خفیہ خبر رساں ایجنسی سے قریبی رابطہ رکھنے والے صحافی سرگے کانیف نے بھی دعوی کیا ہے کہ علینا کاباایوا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…