ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بے قصور کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے والے بھارتی میجر کو سخت سزا سنا دی گئی

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(سی پی پی ) مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے والے بھارتی میجر گوگوئی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا سنادی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق میجر لیتل گوگوئی نے 2017 مین کشمیری نوجوان کو اپنی جیپ کے آگے باندھ کر اسے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق عوامی ردعمل اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطالبے پر میجر کو کشمیر سے ہٹا کر واپس بھارت بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد فوج نے اس کا کورٹ مارشل کیا۔کورٹ مارشل کے دوران میجر لیتل گوگوئی کو بھارتی فوج کے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا مرتکب پایا گیا کیونکہ انہوں نے کشمیر میں تعیناتی کے بعد ڈیوٹی میں سنگین غلفتیں کیں اور خواتین کو ڈرا دھمکا کر ان سے روابط بھی بڑھائے۔میجر نے انکشاف کیا کہ اس نے کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے اپنی مرضی سے باندھا اور کسی افسر کو اس حوالے سے مطلع نہیں کیا۔ بھارتی فوج نے کورٹ مارشل کے انکشافات کے بعد لیتل گوگوئی کے عہدے میں تنزلی کردی اور اس کو معینہ مدت تک معطل بھی کردیا۔بھارتی میجر کے ساتھ جیپ کے ڈرائیور سمیر ملا کو بھی قصور وار قرار دیا گیا تاہم اس کی سزا کا اختیار یونٹ کے کمپنی کمانڈر کو دے دیا گیا۔ بھارتی میجر کو دی جانے والی سزا کی توثیق آرمی چیف نے بھی کردی۔یاد رہے کہ 2017میں کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھ کر انسانی ڈھال بنایا گیا تھا جس کے بعد بھارتی میجر کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…