انقرہ(این این آئی) بحیرہ ایجیئن میں ایک کشتی کی غرقابی کے نتیجے میں سات تارکین وطن سمندر میں ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں سے دو خواتین تھیں اور پانچ بچے بھی شامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے بتایا کہ بحیرہ ایجیئن میں ایک کشتی کی غرقابی کے نتیجے میں سات تارکین وطن سمندر میں ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں سے دو خواتین تھیں اور پانچ بچے بھی شامل ہیں، ترک کوسٹ گارڈز نے
مزید بتایا کہ کشتی کے اس حادثے کے بعد پانچ تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا، جن میں ایک عورت اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ کشتی کی غرقابی شمال مغربی ترکی کے ساحلی قصبے ایوالیک کے قریب ہوئی۔ یہ مہاجرین غیرقانونی طور پر یونانی جزیرے لیسبوس پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ ترک ساحلی محافظوں کے مطابق کشتی پر کْل سترہ افراد سوار تھے۔ باقی چار مہاجرین اور انسانوں کے ایک اسمگلر کی تلاش جاری ہے۔