جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سوتیلی بیٹی کو بھوک سے تڑپا کر مارنیوالی ماں کو زہریلا انجکشن لگانے کی سزا

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جارجیا (این این آئی)امریکا کی ریاست جارجیا میں عدالت نے 10 سالہ سوتیلی بیٹی کو بھوک سے تڑپا کر جان سے مارنے والی خاتون کو قتل کے جرم میں زہریلا انجکشن لگانے کی سزا سنادی۔برطانوی نشریاتی ادارے ‘دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ٹیفنے موس نے سوتیلی بیٹی کی لاش چھپانے کے لیے ڈرم میں ڈال کر جلادی تھی۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شہر کے مضافات میں 2013 میں 10 سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش ڈرم میں پائی گئی۔مقامی اخبار کے مطابق جب

ٹیفنے موس کو سزائے موت سنائی گئی تو ان کا چہرہ جذبات سے عاری تھا۔بتایا گیا کہ بچی کے باپ ایمن موس نے بیٹی کی موت کے بعد پولیس کو بتایا کہ وہ مرنے والا ہے اور ایک لاش قریب ہے۔بعد ازاں عدالت نے اسی مقدمے میں 2015 میں ایمن موس کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ایمن موس نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی بیٹی کی موت زہریلا مواد پینے سے ہوئی۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ بچی کو تقریباً 2 ہفتے تک بھوکا رکھا گیااور لاش کا وزن محض 14 کلو تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…