کولمبو(این این آئی)سری لنکن پولیس نے غلطی سے امریکی خاتون کو حملہ آور بنادیا،میڈیارپورٹس کیی مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی رہنے والی عمارہ مجید کے لیے جمعہ کی صبح ایک ڈراؤنے خواب کی طرح تھی جب انہوں نے انٹرنیٹ پر ہر طرف اپنی تصویر دیکھی جس میں سری لنکن پولیس نے ان کو اتوار کو گرجا گھروں پر حملہ کرنے والے چھ شدت پسندوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ عمارہ مجید نے
فوری طور پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا سہارا لیا اور ٹویٹ کیا کہ مجھے آج صبح سری لنکن پولیس نے جھوٹ بولتے ہوئے داعش کے ان دہشت گردوں میں سے ایک قرار دیا ہے جنہوں نے ایسٹر کے موقع پر حملے کیے۔ کیا ہی چیز ہے جاگنے پر دیکھنے کے لیے۔عمارہ مجید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک اور ٹویٹ میں سری لنکن پولیس کی جانب سے ان سے معافی مانگنے کی تصویر بھی منسلک کی ۔