انقرہ(این این آئی )ترک حکام نے بتایا ہے کہ ایسے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی میں ملوث پائے گئے ہیں۔یہ عرب جاسوس اپنے منحرف ہم وطنوں کے بارے میں معلومات بھی اکھٹی کرنے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ان دونوں افراد کی شناخت کو فی الحال مخفی رکھا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے ایک بیان میں بتایاکہ عرب قومیت کے حامل ان دونوں افراد نے جاسوسی کرنے کا
اعتراف کر لیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ان گرفتار ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق جمال خاشقجی کے قتل سے بھی ہو سکتا ہے۔ اعلیٰ ترک اہلکار کے مطابق ان افراد کو مسلسل چھ ماہ کی نگرانی کے بعد پندرہ اپریل کو حراست میں لیا گیا۔ ترک حکام کا خیال ہے کہ یہ عرب جاسوس اپنے منحرف ہم وطنوں کے بارے میں معلومات بھی اکھٹی کرنے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ان دونوں افراد کی شناخت کو فی الحال مخفی رکھا گیا ہے۔