بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت ،ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے دوران گولی لگنے سے نوجوان ہلاک

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)سوشل ویڈیو کریئیٹنگ اور شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ پر ویڈیو بنانے کے دوران دوست کی جانب سے چلائی گئی گولی لگنے سے 19 سالہ بھارتی نوجوان ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے معروف انڈیا گیٹ کے قریب ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے دوران دوست کی جانب سے چلائی گئی گولی سے 19 سالہ لڑکا سلمان ہلاک ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ

اس وقت پیش آیا جب مقتول اپنے دوستوں سہیل اورعامرملک کے ساتھ کار پر رنجیت سنگھ فلائی اوور کے قریب پہنچا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان گاڑی چلا رہے تھے جبکہ سہیل اور عامر پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے کہ اچانک سہیل نے پستول نکالی اور سلمان پر فائرنگ کرنے کی اداکاری کی تاہم اس دوران پستول حقیقی طور پر چل گئی اور سلمان کو چہرے پر گولی لگی۔رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ واقعہ کے بعد عامر اور سہیل ملک نے قریبی رشتہ داروں کے گھر جا کر سلمان کے خون آلود کپڑے بدلے اور پستول کو چھپا کر زخمی دوست کو ہسپتال لے گئے، تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہسپتال انتطامیہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے سہیل اور عامر ملک کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ نوجوان کی ہلاکت اتفاقی طور پر ہوئی یا اسے جان بوجھ کر قتل کیا گیا۔یاد رہے کہ ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان کی ہلاکت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جبکہ بھارت کی وفاقی حکومت نے ایپل اور گوگل کو اس ایپلی کیشن کو انڈیا میں اپنے اسٹور سے ہٹانے کا حکم دیا۔بھارتی حکومت نے ایپل اور گوگل کو یہ حکم سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے ایک فیصلے کے بعد دیا۔سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی بھارت میں پابندی سے متعلق ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور کہا کہ اس ایپلی کیشن پر ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…