نیویارک(این این آئی)سلامتی کونسل نے واضح کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر اور ڈپٹی لیڈر شیر محمد عباس اسٹانکزئی سمیت دوسرے اراکین کو بین الاقوامی سفر کی اجازت دیدی گئی ہے۔طالبان کے منجمد اثاثوں کی محدود بحالی بھی کردی گئی ہے،ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سلامتی کونسل کے اقدامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ان
کے رہنماؤں کو کو اقوام متحدہ کی جانب سے دئیے گئے اس استثنیٰ کا علم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل نے جاری ایک بیان میں کہاکہ یہ اجازت صرف امن اور مصالحتی مذاکرات میں شرکت کے لیے مخصوص ہے ، اس اجازت کا اطلاق رواں برس یکم اپریل سے اکتیس دسمبر تک ہو گا۔ اس بیان میں طالبان کے منجمد اثاثوں کی محدود بحالی بھی کی گئی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ان کے رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی جانب سے دئیے گئے اس استثنیٰ کا علم ہے۔