جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا پاکستان کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار، ساتھ ہی سنگین ترین الزام عائد

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ بھاجپا قیادت کشمیر میں امن چاہتی ہے تاہم پاکستان کشمیر میں جنگجوؤں کو بھیج کر کشمیر کے امن کو بگاڑ رہا ہے ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حیدر آباد میں ایک انتخابی جلسے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشماسوراج کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان

کو ہر محاذ پر الگ تھلگ کیا جس کے باعث پڑوسی ممالک میں بوکھلاہٹ آئی ہے۔ انہوں نے پاکستان پر ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر میں جنگجوؤں کو بھیج کر حالات بگاڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کشمیر میں امن چاہتی ہے اور اس کے لئے کئی پروگراموں پر کام کیا جا رہا ہے ۔ سشماسوراج نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر میں حالات بگاڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس کے لئے پاکستانی ایجنسیاں کام کر رہی ہیں ان کے عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام فوج کو اپنا بھرپور تعاون پیش کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں کامیاب کارروائیاں انجام دے پا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بھارت کے ساتھ اپنا مستقبل وابستہ کر لیا ہے اور اس پر کاربند ہیں تاہم وادی میں پاکستان کی شہ پر کچھ لوگ حالات کو بگاڑنے کے لئے ذمہ دار ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اگرچہ تعلقات چاہتا ہے لیکن اس کے بدلے وہ ملک کی سالمیت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…