لندن(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے یورپی یونین سے اب یہ درخواست کر دی ہے کہ بریگزٹ کی تاریخ مزید بڑھا کر تیس جون کر دی جائے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے تاہم برطانوی حکومت پر واضح کر رکھا ہے کہ برطانیہ کوئی متبادل پلان پیش کرے، ورنہ وہ بارہ اپریل کو یونین سے باہر ہو
جائے گا۔ قبل ازیں یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹْسک نے آج جمعہ ہی کو تجویز دی تھی کہ بریگزٹ کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی لچکدار توسیع کر دی جائے۔ ادھر جرمن حکومت نے ٹریزا مے کی تیس جون تک تاخیر سے متعلق درخواست پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس طرح برطانیہ مئی میں ہونے والے یورپی پارلیمان کے انتخابات میں حصہ بھی لے سکے گا۔