تہران(این این آئی)گولان کے مقبوضہ پہاڑی علاقے سے متعلق امریکی فیصلے کے بعد ایران نے علاقائی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کا عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف علاقائی
ممالک کو متحد ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو خطے کی سلامتی کے لیے بھی خطرناک قرار دیا۔ گزشتہ روز امریکی صدر نے گولان کے مقبوضہ پہاڑی علاقے پر اسرائیلی حاکمیت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا تھا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے باقی چار مستقل ارکان برطان?ہ، فرانس، روس اور چ?ن نے بھی اس امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔