تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی اقتصادی پریشانیوں کا سبب امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے قدرتی گیس کے ایک بڑے فیلڈ کے افتتاح کی تقریب میں کہا کہ حکومت اور
نجی شعبہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے اور پینشن بھی بڑھا دی جائے گی۔ روحانی کے مطابق ایران میں افراط زر کی شرح اس وقت بیس فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایرانی قوم کو اپنے زیر اثر لانا چاہتا ہے لیکن وہ ایسا کبھی نہیں کر سکے گا۔