بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ہم نے شام اور عراق میں دو لاکھ جنگجو بھرتی کئے : پاسداران انقلاب

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی پاسدارن انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے شام اور عراق میں پراکسی جنگ کے لیے 2 لاکھ جنگجو بھرتی کیے۔ایران کے فارسی اخبارکو انٹرویو میں جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ان کے ملک نے عراق میں 1 لاکھ جنگجو بھرتی کیے۔

اور اتنی ہی تعداد میں شام میں بھرتی کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا یہ بھرتیاں خطے کے ممالک کیحوالے سے ایرانی پالیسی کا حصہ ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن ‘داعش’ النصرہ محاذ اور شامی اپوزیشن کے خلاف جنگ جیتنا ہے۔ادھر دوسری جانب عراق اور شام میں ایران ملیشیاؤں کی مالی اور دفاعی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔بغداد میں اپنے حامیوں کو اقتدار میں لانے کے لیے ایران نے پیسے کا استعمال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عراق میں موجود ایران نواز ملیشیاؤں سے دباؤ ڈالا۔دوسری جانب شام میں اسد رجیم کی مدد کے لیے شام نے افغانستان، پاکستان ور دوسرے ملکوں کے جنگجوؤں پر مشتمل فاطمیون اور زینبیوبریگیڈ تشکیل دیں۔جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھاکہ ایرانی فوج نے ایرانی تجربات عراق منتقل کرنے کے لیے بغداد کا دورہ کیا اور عراقی فوجیوں کی عسکری تربیت میں ان کی معاونت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…