ماسکو(این این آئی)روسی وزارت خارجہ نے امریکا، کینیڈا اور یورپی یونین کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی اقتصادی پابندیوں کو منافقانہ قرار دے دیا ہے اورکہاہے کہ کینیڈا اور امریکا نے جو پابندیاں عائد کی ہیں، اْن سے یہ دونوں ممالک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پابندیاں اْن روسی اہلکاروں پر عائد کی گئی ہیں جو یوکرائن کے ساتھ
گزشتہ برس کے بحری تنازعے میں ملوث تھے۔روسی حکومت کے مطابق اس غیر دوستانہ رویے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ اس بیان میں واضح کیا گیا کہ کینیڈا اور امریکا نے جو پابندیاں عائد کی ہیں، اْن سے یہ دونوں ممالک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔ روس نے اکتیس مارچ کو یوکرائن میں صدارتی الیکشن میں یورپی یونین پر کییف حکومت کی حمایت کا الزام بھی عائد کیا ہے۔