منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ کے بعدبرطانیہ کابھی پاکستان کو دی جانیوالی امداد پر کڑی شرائط لگانے کا فیصلہ ،متعددپابندیاں عائد،حکومت کا آگاہ کردیا گیا

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) برطانیہ نے پاکستان کو دی جانیوالی امداد پر کڑی شرائط لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سینکڑوں ملین پونڈ ز امد اد پر خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق اور دیگر شرائط کے ساتھ مشروط کرنے کیلئے حکومت کا آگاہ کردیا گیا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ فارانٹر نیشنل ڈولپمنٹ ( ڈی ایف آئی ڈی ) کے تحت برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سالانہ ملین پونڈر زمالی امداد جاری کی جاتی ہے۔ ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کو سال 2018۔19میں 325ملین پونڈز اور آئندہ سال 302ملین پونڈز دے گا، اس سلسلے میں پاکستان میں قائم برطانوی ہائی کمیشن نے بھی تصدیق کردی۔ آن لائن کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق برطانوی ادارہ (ڈی ، ایف ، آئی ، ڈی ) سے جاری ہونے والے فنڈز کو جی ایس پلس کی طرز پر مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ سیموئیل ہیتھ Samuel Heath نے آن لائن کے استفسار پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے ڈی ایف آئی ڈی کے تحت جاری کردہ فنڈز پر شرائط عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آنے والے برطانوی راہنماؤں نے حکومت کو برطانوی فنڈز کے ساتھ ساتھ شرائط سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی مالی امداد کو خواتین، بچوں اوراقلیتوں کے حقوق کے ساتھ مشروط کیا جائیگا۔ دستاویز کے مطابق برطانیہ کی جانب سے جاری کی جانے والے امداد میں 53فیصد ہیومن ڈولپمنٹ، 29فیصد معاشی ترقی، 5فیصد موسمی تغیرات اور 3فیصد حصہ انسانی حقوق کیلئے خرچ کیا جاتا ہے۔ واضع رہے کہ یورپی یونین کی جانب جی ایس پی پلس اسٹیٹس بھی شرائط کے تحت جاری کیا گیا ہے ، جن کا سالانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…