برلن(این این آئی)جرمنی کے ایک سینئر سیاست دان اورگرین پارٹی کے سابق صدر نے ترکی کی حکومت کو استبدادی نظام قراردیتے ہوئے ترکی کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ ترکی میں کوئی بھی شخص محفوظ نہیں۔ چاہے وہ جرمنی شہری یا کسی دوسرے ملک کا باشندہ ہو، اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق جرمن سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ شیم ازدیمیر نے ان خیالات کا اظہار انقرہ سے جرمن صحافیوں کی بے دخلی کے رد عمل میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر میں ترکی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات طیب ایردوآن کو کوئی فایدہ نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے استبدادی نظام کے خلاف ملک کے اندر اور باہر سے آواز بلند کی جانی چاہیے۔