تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اْس عسکریت پسند گروپ کے خلاف کارروائی کرے جو ایران کی سرحد کے قریب حملوں میں ملوث ہے، ورنہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ایرانی سرکاری خبررساں ادارے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاکہ ہم ان دہشت گردوں کے خلاف آپ کے
فیصلہ کْن آپریشن کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ں اپنی کئی دہائیاں پرانی دوستی اور بھائی چارے کو ایک چھوٹے سے دہشت گرد گروپ کی کارروائیوں سے متاثر نہیں ہونے دینا چاہیے، جن کو ملنے والی مالی مدد اور ہتھیاروں کے ذرائع کے ہم دونوں کو معلوم ہیں۔ایرانی صدر نے کہاکہ یہ پاکستان کے اپنے حق میں ہے کہ وہ دہشت گرد گروپوں کو اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے دے۔