جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون مار گرایا،ملبہ گرنے سے چارشہری زخمی

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

صنعاء(این این آئی)یمن میں رب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایران نوازحوثی باغیوں کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرایاہے، ڈرون طیارے کا ملبہ گرنے سے چار شہری زخمی ہوگئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا،تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تباہ ہونے والا ڈرون ایرانی ساختہ ہے جو یمن میں حوثیوں کو جنگی مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق

دن 12 بج کر 24 منٹ پر ابھا کے علاقے میں حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ ڈرون طیارے کا ملبہ گرنے سے چار شہری زخمی ہوگئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تباہ ہونے والا ڈرون ایرانی ساختہ ہے جو یمن میں حوثیوں کو جنگی مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔ترجمان نے حوثی باغیوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا کہ وہ شہریوں پر ڈرون حملے بند اور گولہ باری بند کریں ورنہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…