منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ،اقوام متحدہ نے بھارت کو تنبیہ کردی

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باچلے نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دلتوں کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ گئے اورخاص طور پر مسلمان، دلتوں اور قبائلیوں کا استحصال بڑھ رہا ہے۔ ملک کے اندر تقسیم کرنے والی پالیسی سے

معاشی مفادات کو دھچکا لگ سکتا ہے۔بھارت میں گھٹے ہوئے سیاسی ایجنڈے کی وجہ سے کمزور طبقہ پہلے ہی مشکل میں ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سالانہ رپورٹ میں کہی گہی۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باچلے نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور دلتوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ متنازع اور تنگ نظر پالیسیوں کے باعث کم درجے کے شہریوں کی محرومیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مشیل باچلے نے بھارت کو متنبہ کیا کہ ملک کے اندر تقسیم کرنے والی پالیسی سے معاشی مفادات کو دھچکا لگ سکتا ہے۔بھارت میں گھٹے ہوئے سیاسی ایجنڈے کی وجہ سے کمزور طبقہ پہلے ہی مشکل میں ہے۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نے کہا کہ ایسی اطلاعات مل رہی ہیں جن کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ تشدد کے واقعات بڑھے ہیں اورخاص طور پر مسلمان، دلتوں اور قبائلیوں کا استحصال بڑھ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…