’لوک سبھا کی 300 نشستوں کے لیے کتنے جوان اور فوجی مروائے جائیں گے؟، نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے نریندر مودی کی انتہاپسندی کو بے نقاب کردیا

1  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی دارالحکومت کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربرا اروند کیجری وال نے نریندر مودی کے انتہاء پسند چہرے کو بے نقاب کردیا۔ لوک سبھا اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نئی دہلی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بے نقاب کرتے ہوئے حکومت کی خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اروند کیجری وال نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’لوک سبھا کی 300 نشستوں کے لیے کتنے جوان اور فوجی مروائے جائیں گے؟‘۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مودی کو الیکشن جیتنے کے لیے کتنی لاشوں کی ضرورت ہے؟ ابھی بی جے پی کی حکومت اور کتنے گھر برباد کرے گی۔؟اروند کیجری وال نے مودی سے مزید استفسار کیا کہ ملک پر حکمرانی کرنے والی جماعت کو سوچنا چاہیے کہ دوبارہ حکومت حاصل کرنے کے لیے کتنے بچے یتیم اور مزید کتنی خواتین بیوہ ہوں گی؟۔یاد رہے کہ ایک روز قبل بھارت کی حکمراں جماعت کے اہم رہنما بی ایس یہدی نے مودی کی شرمناک سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک ، پلوامہ اور پاکستان پر حملے کا مقصد لوک سبھا کی زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنا تھا، پاکستان کے ساتھ کشیدگی کا فائدہ انتخابات میں ضرور ہوگا’۔بی جیپی کے ہی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد کرناٹک میں بی جے پی 22 اضافی نشستیں مل جائیں گی، بی جے پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا اٹھائیس میں سے بائیس سیٹس پکی ہوگئیں ہیں ،پاکستان پرحملہ مودی کیحق میں ثابت ہواہے اور پورے ملک میں جاری مودی مخالف ہوا تھم جائیگی۔ بھارتی دارالحکومت کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربرا اروند کیجری وال نے نریندر مودی کے انتہاء پسند چہرے کو بے نقاب کردیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…