واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق امریکا چین کو بحیرہ جنوبی چین کے لیے خطرہ نہیں بننے دے گا۔ بحیرہ جنوبی چین میں اگر امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا، تو امریکا اپنے دفاع میں فوری کارروائی کرے گا۔ بحیرہ جنوبی چین پر خطے کے کئی ممالک اپنی ملکیت کے دعوے کرتے ہیں۔ غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق پومپیو نے یہ بیان جمعے کو
اپنے فلپائن کے ایک دورے کے دوران دیا۔امریکی وزیرخارجہ پومپیو نے کہا کہ امریکا یہ بات یقینی بنائے گا کہ بحیرہ جنوبی چین ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھلا رہے۔ پومپیو نے مزید کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں اگر امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا، تو امریکا اپنے دفاع میں فوری کارروائی کرے گا۔ بحیرہ جنوبی چین پر خطے کے کئی ممالک اپنی ملکیت کے دعوے کرتے ہیں۔