اسلام آباد (آن لائن ) بھارتی، پاکستان دشمنی میں اخلاقیات بھول گئے ، کلبھوشن کیس سماعت کے دوران پاکستانی وفد سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔ہیگ میں بین الاقوامی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کے دوران پاکستانی وفد نے اٹارنی جنرل انور مقصود کی سربراہی میں پہلے سے موجود بھارتی وفد سے ہاتھ ملانے کیلئے ہاتھ بڑھایا توبھارتی وفد کے ارکان جس میں بھارتی وزارت خارجہ کے جائنٹ سیکرٹری دیپک متل اور وی ڈی شرما نے ہاتھ ملانے کی بجائے نمستے کرتے رہے ۔ جس کے بعد پاکستانی وفد باقی افراد
کے ساتھ ملاقات کرکے اپنے نشستوں پر چلے گئے ، پاکستانی وفد کی قیادت اٹارنی جنرل انور مقصود کررہے ہیں جبکہ سابق جج جسٹس تصدق حسین جیلانی اور ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی وفد میں شامل ہیں۔ واضع رہے کہ نیدر لینڈ ، ہیگ میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت شرو ع ہوگئی ہے ۔ پاکستان کلبھوشن کیس میں 21فروری کو اپنا جواب جمع کروائے گا۔ اس سے قبل پاکستانی وفد میں جسٹس ریٹارئرڈ تصدق حسین جیلانی ہیگ عدالت پہنچے تو انکی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔