نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے بعد افغانستان بھی پاکستان مخالف اقدامات پر اتر آیا،افغان حکومت نے اقوام متحدہ کو پاکستان کی جانب سے براہ راست طالبان سے روابط کی شکایت کر دی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی افغان طالبان سے براہ راست بات چیت افغان خود مختاری کے خلاف ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی رویہ
اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔افغان حکومت نے کہا کہ افغان مذاکرات کی آڑ میں ہونے والی بات چیت افغان دفتر خارجہ کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔واضح رہے کہ ایک جانب امریکہ پاکستان کی افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے کردار اداکرنے کے لئے منتیں کررہاہے تو دوسری جانب افغان حکومت اسی کے خلاف اقوام متحدہ پہنچ گئی ہے۔