برسلز(این این آئی)یورپی عدالت انصاف نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ یونین کے کسی ملک میں مقیم بے روزگار شہریوں کو ان کے بچوں کے لیے سماجی امداد اس صورت میں بھی فراہم کی جانا چاہیے اگر ان کے بچے یونین کے کسی دوسرے ملک میں مقیم ہوں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے اپنے
فیصلے میں کہاکہ بچوں کے لیے سماجی امداد کا انحصار برسر روزگار ہونے پر نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے یہ فیصلہ رومانیا کے ایک شہری کے دائر کردہ مقدمے میں کیا۔ یہ شخص 2003 سے آئرلینڈ میں ملازمت کر رہا تھا تاہم 2009 میں بے روزگار ہونے کے بعد اس کے بچوں کو دی جانے والی سماجی امداد روک دی گئی تھی۔