کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان کے سخت گیر دورِ حکومت میں مشکلات کا سامنا کرنے والی خواتین نے ملک کی سیاسی اشرافیہ پر زور دیا ہے کہ ان کے حاصل کردہ بنیادی جمہوری حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور طالبان سے مذاکرات میں ان کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔غیرملکی خبررساں خبررساں ادارے کے مطابق افغان خواتین کے نیٹ ورک نے خبردار کیا کہ طالبان سے معاملہ کاری میں ان کے حقوق کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔کابل میں قائم خواتین
نیٹ ورک کی رابطہ کار مشعل روشن کا کہنا تھا کہ ان سیاست دانوں کو خواتین کو ایک سیاسی آلے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اگر ان ( طالبان ) کی واپسی ہوتی ہے اور وہ خواتین پر نئی پابندیاں عاید کرتے ہیں تو ہم ان کو قبول نہیں کریں گے۔انھوں نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ سترہ سال کے دوران میں افغان خواتین نے سخت محنت اور جدوجہد سے بعض کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ہم انھیں ضائع نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ ہر کسی کو ہمارے اس حق کا احترام کرنا چاہیے۔