حزب اللہ وزارت صحت کے وسائل مسلح مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے : امریکا

2  فروری‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے وزارت صحت کے وسائل کو اپنے مسلح مقاصد کے لیے استعمال کیا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کے معاون مارشل بلینگ سلیا نے

ایک بیان میں کہا کہ امریکا کو لبنان کی نئی حکومت میں حزب اللہ کو شامل کرنے اور اسے وزارت صحت جیسا اہم شعبہ دینے پر تشویش ہے۔ حزب اللہ وزارت صحت کے وسائل کو اپنی ملیشیا اور دیگر مسلح مقاصد کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔امریکی عہدیدار نے بیروت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حزب اللہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہوگی۔ اگر حزب اللہ وزارت صحت اور دوسری وزارتوں کے وسائل کو اپنے دہشت گردانہ مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے تو حزب اللہ کے لیے سخت مشکلات پیدا کی جائیں گی تاہم انہوں نے ایسی صورت میں حزب اللہ کیخلاف امریکی حکومت کی طرف سے متوقع اقدامات کی تفصیلات بیان کرنے سے گریز کیا۔خیال رہے کہ لبنان میں اقتصادی بحران کے ساتھ ساتھ گذشتہ نو ماہ سے ملک سیاسی بحران کا شکار رہا ہے۔ پارلیمانی انتخابات کے نو ماہ بعد لبنان میں حکومت تشکیل دی گئی ہے۔ نئی کابینہ میں ایران نواز حزب اللہ کو وزارت صحت سمیت تین اہم وزارتیں دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…