’’حسن روحانی نے بھی ایرانی رجیم کی ناکامی کا اعتراف کر لیا!’’ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا فارسی زبان میں ٹویٹ

2  فروری‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم کے 40 سالہ سفر کی ناکامی کا اعتراف کرنے والوں میں صدر حسن روحانی بھی شامل ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو کا اشارہ ایرانی صدر حسن روحانی کے اس بیان کی طرف تھا کہ جس میں انہوں نے کہا کہ 1979ء میں قائم ہونے والے ولایت فقیہ کے نظام کے 40 سالہ دور میں ایرانی انقلاب کے مقاصد حاصل نہیں

کیے جا سکے۔امریکی وزیر خارجہ نے فارسی ٹویٹ میں ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تک کہ اب آپ کا اپنا صدر حسن روحانی یہ تسلیم کر رہا ہے کہ چالیس سال سے ملک میں مسلط نظام ناکام ہوچکا ہے۔ جیسا ہو رہا ہے اس کی گنجائش نہیں تھی۔ تمہارا حاکم نظام ایرانی قوم کے مفادات پر اپنے نظریات کو فوقیت دیتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے یہ بیان ایرانی انقلاب کے 40 سال پورے ہونے کے موقع پر سامنے آیا ۔ دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر ایرانی انقلاب کے چالیس سال کی تکمیل کے موقع پر تبصرے اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جن میں ایرانی رجیم کی وجہ سے ایرانی قوم کو درپیش مشکلات، بحران اور ایران کے سرکاری اور قومی وسائل کا بیرون ملک فوجی مہم جوئی پر استعمال کی تفصیلات شامل ہیں۔رواں سال کے دوران امریکا کو توقع ہے کہ ماضی کے برعکس ایران میں حکومت کے خلاف عوام کے احتجاج میں زیادہ شدت آئے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکا اپنے حلیف ممالک کے ساتھ ملک کر ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کی مہم جاری رکھے گا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…