پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایران سے نمٹنا، داعش کا ا ستحصال اور علاقائی استحکام ترجیحات ہیں،امریکی وزیرخارجہ

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران سے نمٹنا ، داعش کا ا ستحصال اور علاقائی ا ستحکام مشرقِ اوسط میں امریکا کی تین بڑی ترجیحات ہیں۔عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انھوں نے ایران کے بارے میں سخت الفاظ میں گفتگو کی۔

اورکہاکہ ایران دنیا میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مقابلے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ہم اس سے نمٹنے کے لیے پْرعزم ہیں۔ہم یہ کام مشرقِ اوسط میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کریں گے۔یہ دنیا کے لیے بھی ایک مشن ہے۔یہ ایک بہت ہی اہم مشن ہے اور ہم اس کو مکمل کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک حقیقی جمہوریت ہرگز بھی حزب اللہ کی حمایت نہیں کرسکتی۔ایک حقیقی جمہوریت عراق میں ان شیعہ ملیشیاؤں کی حمایت نہیں کرسکتی ہے،جو عراق کی آزادی کو محدود کررہی ہیں۔ایک حقیقی جمہوریت یمن میں کبھی اس انداز میں فعال نہیں ہوگی جس طرح کہ آج کے حوثی وضع کرنے کی کوشش کررہے رہیں۔وزیر خارجہ پومپیو سے ترکی کے شہر استنبول میں سعودی شہری اور واشنگٹن پوسٹ کے لکھاری جمال خاشقجی کے اندوہ ناک قتل کے بعد امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو وہ یوں گویا ہوئے کہ صدر ٹرمپ نے اس قتل کے فوری بعد واضح کردیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس واقعے سے کہیں زیادہ وسیع ، بڑے اور گہرے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ جب چیزیں غلط ہوجاتی ہیں تو یقینی طور پر ہماری کچھ توقعات ہوتی ہیں۔ جب سنگین جرائم کا ارتکاب ہوتا ہے تو ان کے ذمے دار افراد کا احتساب کیا جانا چاہیے لیکن ( دونوں ملکوں میں ) تعلق داری بہت دیرینہ ہے اور تعلقات کو لازمی طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔ہمارے سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں اور یہ انتظامیہ انھیں مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔مائیک پومپیو نے بتایا کہ امریکا پولینڈ کے ساتھ مل کر وارسا میں 13 اور 14 فروری کو ایک وزارتی اجلاس بلانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔اس میں مشرقِ اوسط میں مستقبل میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے غور کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…