تہران (این این آئی)حال ہی میں ایرانی صدر حسن روحانی کی کابینہ سے سبکدوش ہونے والے وزیر حسن قاضی زادہ ھاشمی نے کہا ہے کہ حکومت اور پاسداران انقلاب کے ماتحت ادارے ساڑھے تین ارب ڈالرکے قومی اثاثوں اوراملاک کی لوٹ مار کے مرتکب ہوئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس نے سابق ایرانی وزیرنے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ بعض ریاستی اداروں نے دو سال کے دوران 35 کھرب ایرانی تومان کی لوٹ مار کی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم تین ارب پچاس کروڑ ڈالر بنتی ہے۔سبکدوش ہونے والے ایرانی وزیر کا کہنا تھا کی لوٹی گئی دولت اس غریب عوام کی ہے جو آئے روز گرمی اور سردی کی پرواہ کیے بغیر اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلتے اور احتجاج کرتے ہیں۔سابق ایرانی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ قریبا 35 کھرب ایرانی تومان ریاستی اداروں کی جیبوں میں جاتے ہیں۔یہ رقم مالیاتی اداروں، کرپٹ انشورنس کمپنیوں اور منافع خوروں کو دیی جاتی ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایرانی وزیر صحت حسن قاضی زادہ ھاشمی نیصحت کے شعبے میں بجٹ کی کمی کے اعلان کے بعد بہ طوراحتجاج عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔