اسلام آباد (اے این این )برادر ملک مدد کو آ گیا، چین پاکستان کو دو ارب ڈالر قرض دے گا، چین کی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔ عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض دے گا، چین کی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، عالمی جریدہ کے مطابق رقم سے روپے کی قدر کو سہارا ملے گا اور بیرونی ادائیگیوں کے دبا ؤمیں کمی ہو گی۔دوسری جانب یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بھی پاکستان کو
وعدے کے مطابق دو ارب ڈالرز موصول ہو چکے ہیں، سعودی عرب کے پیکیج کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری کے وسط میں ادا کی جائے گی۔سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکیج ملنے کے بعد پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر اور ہر سال تین ارب ڈالر کا تیل فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔