بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

کرسمس سیزن : جرمن ایئرلائن ہزاروں مسافر ایئرپورٹ پرچھوڑگئی

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ایئر پورٹ پر لفتھانسا ایئر لائن کی 88 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ چھٹیوں کے سیزن میں پچاس ہزار اضافی مسافروں نے ہوائی اڈے کا رخ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن ایئر لائن لفتھانسا کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب کرسمس سے قبل ائر پورٹ پر بہت کم ملازمین موجود تھے۔

سکیورٹی چیکنگ پر لوگوں کے ہجوم اور اسٹاف کی کمی کے باعث تین ہزار افراد اپنی پروازوں تک نہ پہنچ پائے۔ مسافروں کو سکیورٹی چیکنگ پر اوسطاً 90 منٹ تک اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا۔فرینکفرٹ ایئر پورٹ کے ٹرمینل ایک سے پرواز کرنے والے لفتھانسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بہت سے مسافر سکیورٹی چینکنگ پر شدید رش کے باعث فلائٹس تک بروقت نہ پہنچ پائے اور جہازوں سے ان کے سامان کو اتارنا پڑا اور یوں ایئر لائن کی 88 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔عام حالات میں ہفتے اور اتوار کو فرینکفرٹ ائر پورٹ کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ اسی ہزار تک مسافر سفر کرتے ہیں۔ جبکہ کرسمس سے قبل اس ویک اینڈ پر فرینکفرٹ ایئر پورٹ کے ذریعے دو لاکھ مسافر سفر کے لیے پہنچے اور بظاہر ایئر پورٹ کے پاس اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کے لیے ملازمین موجود نہ تھے۔ ایئر پورٹ کو اس لیے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو جہاز میں لے جانے والے سامان کو جہاز میں چیک ان کرنے کی تجویز نہ دی گئی جو کہ سکیورٹی پر زیادہ وقت کی بہت بڑی وجہ بنتا ہے۔ لفتھانسا کے ایک سینئر اہلکار ڈیٹلیف کیزر کا کہنا تھا کہ فرینکفرٹ ایئر پورٹ کو سروس کی فراہمی سے متعلق شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر 2019ء4 میں ایک نئے سکیورٹی اسٹیشن کی بنیاد رکھی جائے گی تاکہ زیادہ رش کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…