جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کے آبنائے سْنڈا میں پیدا ہونے والی سونامی سے ہونیوالی ہلاکتیں 300ہوگئیں ۔ انڈونیشیا کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ امکاناً یہ سونامی کوہ اناک کراکاٹوا کے پھٹنے کے نتیجے میں پیدا ہوئی تھی۔ زخمیوں کی تعداد1100 بتائی گئی ہے۔ لاپتہ افراد کی تعداد 28 ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشی حکام نے گزشتہ روز بتایاکہ انڈونیشیا کے آبنائے سْنڈا میں پیدا ہونے والی سونامی سے ہونیوالی ہلاکتیں 300ہوگئیں ۔ امکاناً یہ
سونامی کوہ اناک کراکاٹوا کے پھٹنے کے نتیجے میں پیدا ہوئی تھی۔ زخمیوں کی تعداد1100 بتائی گئی ہے۔ لاپتہ افراد کی تعداد 28 ہے۔ سونامی نے آبنائے سْنڈا کے دونوں اطراف کو اپنی لپیٹ میں لیا اور وسیع علاقہ زور دار لہروں کی لپیٹ میں آ گیا۔ آتش فشاں پہاڑ جاوا اور سماٹرا جزائر کے درمیان سے گزرنے والی آبنائے میں واقع ہے۔ جس وقت آتش فشاں پھٹا، اْس وقت سمندر میں پورے چاند کی وجہ سے پہلے ہی شدت پائی جاتی تھی۔ انڈونیشیا کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔