واشنگٹن(این این آئی)شام سے امریکی فوج کی واپسی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے ترجمان نے شام سے امریکی فوج کی واپسی کے انتظامی حکم نامے پر دستخط کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی،نہ ہی
فوجوں کے انخلاء کی تاریخ دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے فوج واپس بلانیکا اعلان کیا تھا۔علاوہ ازیں صدر ٹرمپ کی ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے جس کے دوران شام کی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔