منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میں یہ آرزو رکھتی ہوں کہ عراق۔۔۔! صدام حسین کو پھانسی کے 12 سال بعد ان کی بیٹی رغد صدام منظر عام پر، قوم کو اہم ترین پیغام دے دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (نیوز ڈیسک) صدام حسین کی پچاس سالہ بیٹی رغد صدام 12 سال بعد منظر عام پر آ گئی ہیں، واضح رہے کہ وہ اپنے والد صدام حسین کی پھانسی کے بعد سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں، اردن نے انہیں 2006ء میں پناہ دی تھی لیکن اس کے بعد ان کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں ہیں۔

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی کا عراقی عوام کے نام آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں رغد صدام نے کہا کہ ’’میں یہ آرزو رکھتی ہوں کہ عراق کے امن و استحکام کے حوالے سے ہمارا ویژن موجودہ صورت حال سے زیادہ وسیع ہو جائے، عراق میں تمام انسانی اور اخلاقی اقدار برباد ہو چکی ہیں اور مغربی افکار پھیل چکے ہیں، یہاں تک کہ بہت سی جماعتوں نے اپنے بیمار رجحانات کو یقینی بنانے کے لیے اُن پر مذہب کا استحصال کرتے ہوئے پردہ ڈال دیا۔‘‘ رغد صدام نے اپنے پیغام میں شدت پسند جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آنے والا وقت بہتر ہو گا اور ہم ایک آزاد، متحد اور ترقی یافتہ عراق کی تعمیر کے لیے کام کریں گے جو دنیا کے صف اول کے ممالک کے ساتھ کھڑا نظر آئے گا۔ 2003ء میں امریکہ نے عراق پر حملہ کر دیا تھا جس کے بعد عراقی صدر صدام حسین روپوش ہو گئے تھے اور انہوں نے تین سال کا عرصہ روپوش ہو کر گزارا لیکن امریکہ نے انہیں ایک سرنگ سے برآمد کر لیا اور انہیں 30 دسمبر 2006ء کو پھانسی دے دی ، یاد رہے کہ امریکہ نے ان پر الزام لگایا تھا کہ وہ کیمیائی ہتھیار بنا رہے ہیں جو بعد غلط ثابت ہوا۔ صدام حسین کی پچاس سالہ بیٹی رغد صدام 12 سال بعد منظر عام پر آ گئی ہیں، واضح رہے کہ وہ اپنے والد صدام حسین کی پھانسی کے بعد سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…