نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی پولیس نے 17 سالہ بیٹی کے ساتھ بدفعلی کرنے والے باپ اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے گاؤں روپ نگر کی رہائشی دوشیزہ 7 ماہ کی حاملہ ملی تھی، جسے مسلسل اس کے باپ اور درندہ صفت والد کے دوست نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔اتوار کو غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی
اپنی گاؤں میں اپنے والد ہمراہ مقیم تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون اور بچوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے پولیس کو متاثرہ لڑکی کے حمل کے متعلق سے مطلع کیا تھا۔پولیس نے دوشیزہ کو طبی معائنے کے بعد والد اور اس کے دوست کو دفعہ) 376بدفعلی( اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپہ مار کارروائیاں کی تھی۔