ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

حوثی ملیشیا کی 24 گھنٹے میں جنگ بندی سمجھوتے کی 14 مرتبہ خلاف ورزی

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ساحلی شہر الحدیدہ اور اس کے نواحی علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں 14 مرتبہ جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا نے جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہر طرح کے ہتھیار چلائے ۔ان میں بیلسٹک میزائل ، مارٹر گولے ، راکٹ گرینیڈ اور کاتیوشا راکٹ شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثی دہشت گرد ملیشیا نے الحدیدہ میں سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اس نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ اضلاع الدریہمی ، التحیتا ، حیس ،الفازہ اور الجبلیہ میں یہ خلاف ورزیاں کی ہیں۔حوثی ملیشیا نے سویڈن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں مذاکرات کے بعد طے شدہ جنگ بندی سمجھوتے کی یہ خلاف ورزیاں ایسے وقت میں کی ہیں جب الحدیدہ میں سیزفائر کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ کی جنوبی شہر عدن کے ہوائی اڈے پر آمد ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…