منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹرمپ فیصلے سے اختلاف ،داعش مخالف اتحاد میں امریکی ایلچی بھی احتجاجاً مستعفی

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے اپنے فوجیوں کے انخلا کے اچانک فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور پر داعش مخالف اتحاد میں امریکی ایلچی بریٹ مکگرک بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ مکگرک سے قبل امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس جمعہ کو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ایلچی نے صرف گیارہ روز قبل یہ کہا تھاکہ یہ سوچنا بالکل احمقانہ ہوگا کہ داعش شکست سے دوچار ہو گئے ۔اس لیے امریکی فوجیوں کو شام سے وطن واپس بلایا جانا بھی غیر عاقلانہ ہوگا۔انھوں نے مئی کے وسط میں اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے اپنے منصوبے کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انھوں نے جمعہ کو وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو اپنا استعفا پیش کردیا تھا لیکن اس سے متعلق ایک امریکی عہدہ دار نے گزشتہ روز اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ کو بتایا ۔صدرڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ بدھ کو اچانک ایک ٹویٹر کے ذریعے جنگ زدہ شام سے قریباً دو ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ داعش کو شام میں شکست ہوچکی ہے ۔بہت سے امریکی عہدے داروں کے علاوہ برطانیہ اور فرانس نے بھی ان کے اس فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ داعش شکست خوردہ ہونے کے باوجود اب بھی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…