منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مصر میں دنیا کا سب سے بڑا کھجور فارم قائم ،25لاکھ کھجوریں لگادی گئیں

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر میں کھجوروں کا ایک وسیع وعریض فارم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فارم کھجور کا دنیا کا سب سے بڑا فارم ہوگا جس میں کھجور کے 25 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔عر ب ٹی وی کے مطابق مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے زرعی ترقیاتی پروگرام کی افتتاح تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک میں کھجور کا سب سے بڑا فارم قائم کرنے کی تیاری کررہی ہے جس میں دو ملین اور پانچ لاکھ سے زاید کھجور کے درخت لگائے جائیں گے اور اس میں اعلیٰ

معیار کی کھجوریں کاشت کی جائیں گی۔صدر السیسی نے کہا کہ حکومت زرعی منصوبوں کی ترقی اور زراعت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں سے زراعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کو روزگار بھی ملے گا۔ادھر مصری فوج میں نیشنل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروجیکٹس میجر جنرل مصطفیٰ امین نے بتایا کہ 10 رمضان، ابو سلطان اور الفیوم میں اللاھون کے مقام پر 34 ہزار ایکڑ رقبہ کھجوروں کے باغات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…