منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی شہریوں کو دھوکہ دے کر ڈالر کمانے والا جعلی کال سنٹر پکڑا گیا ،دھوکے سے یومیہ 50ہزار ڈالر کمائے جاتے تھے ، 126 افراد گرفتار ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی پولیس نے امریکی شہریوں کو دھوکا دے کر یومیہ 50 ہزار ڈالر کمانے والے مبینہ جعلی کال سینٹر کے لیے کام کرنے والے 126 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو دہلی سے باہر نوئڈا سے گرفتار کیا گیا،

یہ ملزمان امریکی شہریوں کو ان کے سوشل سیکیورٹی نمبرز میں مسائل بتا کر انہیں ٹھیک کرنے کی رقم لیتے تھے۔نوئڈا پولیس کے عہدیدار اجے پال شرما کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانب سے ایک اور اسکیم کا بتایا گیا کہ یہ ٹیکس مجرموں کو ان کے معاملات طے کرانے کے لیے رقم کی ادائیگی کا کہتے تھے۔اس حوالے سے ایک ریکارڈنگ میں ایک کالر سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ آپ کے وارنٹ میری میز پر ہیں اور اگر اس معاملے کو حل نہیں کیا گیا تو ہم آپ کے اکانٹس منجمد کرکے آپ کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں گے۔بھارتی لہجے میں انگریزی زبان میں انہیں اس شخص سے یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ آیا وہ عدالت میں امریکی ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) سے مقابلہ کرے اور ٹیکس نادہندہ کے طور پر 75 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کریں یا فوری طور پر ادائیگی کر کے عدالت کے باہر معاملات طے کرے۔اجے پال شرما کا کہنا تھا کہ مختلف لوگ ان کی کال کا جواب دیتے تھے اور جال میں پھنس جاتے تھے۔علاوہ ازیں مقامی انتظامیہ نے امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) سے بھی رابطہ کیا اور اس کیس کی تفصیلات کا تبادلہ کیا۔واضح رہے کہ یہ کال سینٹر 3 سال سے کام کر رہا تھا اور گرفتاری کے موقع پر 300 کے قریب کمپیوٹرز ضبط کیے گئے۔واضح رہے کہ سال 2000 کے آغاز سے بھارت عالمی کال سینٹر کا مرکز ہے، جہاں غیر ملکی اداروں نے تعلیم یافتہ اور انگریزی بولنے والی افرادی قوت کو کسمٹر فون انکوائریز کا جواب دینے کی ملازمت دی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…