ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

سلامتی کونسل : یمن میں مبصرین کی تعیناتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)عالمی سلامتی کونسل نے برطانیہ کی طرف سے یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کیلئے مبصرین کی تعیناتی کی درخواست متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔قرار داد میں یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ اور بندرگاہ پر یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے عالمی مبصرین تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کی قرارداد

2451 میں تین اہم بنیادی مطالبات پر زور دیا گیا ہے۔ یمن کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی حمایت، سٹاک ہوم میں یمنی حکومت اور باغیوں کے درمیان طے پائے سمجھوتے پرعملدرآمد اور الحدیدہ شہر اور بندرگاہ پرامن وامان کی بحالی پر زور دیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کے15 مستقل ارکان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کو ابتدائی طورپر چھ ماہ کیلئے اقوام متحدہ کے مبصرین تعینات کرنے اور فریقین کے درمیان طے پائے معاہدے کو کامیاب بنانے میں ان کی مدد کی ذمہ داری سونپی ہے۔سلامتی کونسل کے ’یو این‘ سیکرٹری جنرل سے رواں ماہ کے آخر تک مبصرین کی تعیناتی کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کو کہا ہے۔ معاہدے کے تحت الحدیدہ شہر، بندرگاہ، الصلیف بندرگاہ، راس عیسیٰ اور دیگر مقامات پر اقوام متحدہ کے مبصرین کیساتھ ساتھ یمنی حکومت اور باغی مشترکہ طور پر کنٹرول کریں گے۔قرار داد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے کہا گیا ہے کہ وہ الحدیدہ میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے ہر ہفتے رپورٹ پیش کریں۔ قرارداد میں یمن کے تمام فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔ معاہدے کے تحت حوثی باغی 21 روز تک تمام چیک پوسٹوں سے اپنے جنگجو نکال دیں گے۔برطانیہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں یمن میں جنگ کیلئے بچوں کی بھرتی اور بارودی سرنگوں کے بچھائے جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں باغیوں پر بچوں کو جنگ کا ایندھن بنانے اور بارودی سرنگیں بچھانے سے باز آنے پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…