ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

ایران حوثیوں کو اسلحہ مہیا کر کے یمن میں جنگ بھڑکا رہا ہے : امریکہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نے یمن میں حوثیوں کو ایران کی طرف سے فراہم کی جانے والی فوجی امداد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرکے امن مساعی کو تباہ اور یمن کی جنگ کو مزید بھڑکا رہا ہے۔

یمن کے حوالے سے منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ ایران باقاعدگی کے ساتھ حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے جس کے نتیجے میں یمن میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ یمن میں مداخلت کرنے پرایران کا محاسبہ کرے۔ امریکی ایلچی نے یمن میں امن وامان کے قیام اور عالمی مبصرین کی تعیناتی کی حمایت کے حوالے سے برطانیہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں ایران کی مذمت نہ کرنے پرافسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر برطانوی مندوبہ کارین بیرس نے کہا کہ سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد سویڈن میں ہونے والے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش ہے۔ ہم یمن میں امن وامان کی بحالی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت تمام توجہ اسٹاک ہوم میں یمنی متحارب فریقین کے درمیان طے پائے سمجھوتے کو کامیاب بنانے پرمرکوز ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں امن وامان کی صورت حال بدستورمشوش ہے اور ملک کو قحط اور فاقہ کشی سے بچانے کیلئے بہت کچھ کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…