برمنگھم(آئی این پی)پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور پر برطانیہ کے شہر برمنگھم میں سفید فام افراد کا تشدد۔ تشدد سے نوجوان کی آنکھ ضائع ہوگئی۔ سفید فام مسافروں نے نفرت آمیز جملے بھی کسے۔برمنگھم میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو سفید فام افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نوجوان ٹیکسی ڈرائیور کی آنکھ ضائع ہوگئی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے آفاق افتخار پر تین مسافروں نے حملہ کیا۔
آفاق نے گاڑی میں قے کرنے پر مسافروں کوگاڑی سے نیچے اترنے کیلئے کہا تھا۔ آفاق افتخار کے مطابق سفید فام مسافروں نے نفرت آمیز جملے بھی کسے۔ٹیکسی ڈرائیور آفاق افتخار کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں،برطانوی شہریت نہیں،اس لئے سوشل بینیفٹ بھی نہیں لے سکتے۔ پولیس نے دو خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ملزمان ضمانت پر رہا بھی ہوگئے۔