ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

مشکوک ڈرون طیارے کی اڑان، لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشنز معطل،پولیس اور سیکورٹی ادارے بے بس ہوگئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2018 |

لندن (این این آئی) مشکوک ڈرون طیارے کی اڑان کے باعث لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشنز معطل رہا۔تفصیلات کے مطابق مشکوک ڈرون طیارے کی اڑان کے باعث لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشنز معطل رہا۔

حکام کے مطابق ایئر فیلڈ کے نزدیک وقفے وقفے سے نظر آنیوالے ڈرونز کی تلاش جاری ہے تاہم ملزم اب تک نہیں پکڑا جاسکا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 دفعہ ڈرونز دیکھے گئے جس کے باعث 760 پروازیں منسوخ اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ ایئرفیلڈ کے نزدیک وقفے وقفے سے نظر آنیوالے ڈرونز کو مار گرانے کیلئے برطانوی پولیس کے اسنائپر اور فوجی اہلکار موقع کی تلاش میں ہیں جبکہ ملزم کی تلاش کیلئے خفیہ ایجنسی کی بھی مدد لی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق ماہر ڈرون آپریٹر5 میل کے فاصلے پر موجود ہوسکتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ یقین ہے کہ ڈرون آپریٹر کا مقصد ایئرپورٹ کے پروازوں کو نظام کو متاثر کرنا ہے۔جبکہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ وقت پڑنے پر پولیس کے اختیارات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، ایئر پورٹ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پروازوں میں تاخیر کا سلسلہ کرسمس کی شام تک جاری رہ سکتا ہے۔ مشکوک ڈرون طیارے کی اڑان کے باعث لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشنز معطل رہا۔تفصیلات کے مطابق مشکوک ڈرون طیارے کی اڑان کے باعث لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشنز معطل رہا۔حکام کے مطابق ایئر فیلڈ کے نزدیک وقفے وقفے سے نظر آنیوالے ڈرونز کی تلاش جاری ہے تاہم ملزم اب تک نہیں پکڑا جاسکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…