ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

ساری غلطی میری تھی اوراسی کی سزا مجھے ملی ،جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں چھ سال سزا کاٹنے والے بھارتی انجینئر نے بھارت پہنچ کربڑا اعتراف کرلیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں چھ سال سزا کاٹنے والے بھارتی انجینئر حامد نہال انصاری نے اعتراف کیا ہے کہ ساری غلطی میری تھی اوراسی کی سزا مجھے ملی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حامد نہال انصاری نے کہا کہ میں اپنے لوگوں میں واپس آگیا ہوں، اپنی واپسی پر بے انتہا محبت ملی جس کی مجھے توقع نہیں تھی۔میں بارڈر کی دونوں جانب ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے رہائی میں میری مدد کی۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی شخص کو قصور وار نہیں ٹھہراؤں گا کیونکہ ساری غلطی میری ہے۔

میں پاکستان کسی غلط مقصد کیلئے نہیں گیا تھا ٗبس میں نے غلط قدم اٹھایا جس کی قیمت مجھے ادا کرنی پڑی۔2012 میں لاپتہ ہونے والے انجینئر نے کہا کہ میں نے ایک لڑکی کو جبری شادی سے بچانے کے لئے بارڈر کراس کیا تھا اور پاکستانی فوج ہاتھوں گرفتار ہو گیا جس کے بعد مجھے جیل بھیج دیا گیا۔حامد انصاری نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا کہ’ ب میں لاپتہ ہوا تو پاکستان اور بھارت دونوں میں مجھے کوئی نہیں جانتا تھا مگر یہ میڈیا ہی ہے جس کی وجہ سے میرے بارے میں اب ہر کوئی جانتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…