منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ساری غلطی میری تھی اوراسی کی سزا مجھے ملی ٗبھارتی جاسوس کا اعتراف

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں چھ سال سزا کاٹنے والے بھارتی انجینئر حامد نہال انصاری نے اعتراف کیا ہے کہ ساری غلطی میری تھی اوراسی کی سزا مجھے ملی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حامد نہال انصاری نے کہا کہ میں اپنے لوگوں میں واپس آگیا ہوں، اپنی واپسی پر بے انتہا محبت ملی جس کی مجھے توقع نہیں تھی۔میں بارڈر کی دونوں جانب ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے رہائی میں میری مدد کی۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی شخص کو قصور وار نہیں ٹھہراؤں گا کیونکہ ساری

غلطی میری ہے۔ میں پاکستان کسی غلط مقصد کیلئے نہیں گیا تھا ٗبس میں نے غلط قدم اٹھایا جس کی قیمت مجھے ادا کرنی پڑی۔2012 میں لاپتہ ہونے والے انجینئر نے کہا کہ میں نے ایک لڑکی کو جبری شادی سے بچانے کے لئے بارڈر کراس کیا تھا اور پاکستانی فوج ہاتھوں گرفتار ہو گیا جس کے بعد مجھے جیل بھیج دیا گیا۔حامد انصاری نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا کہ’ ب میں لاپتہ ہوا تو پاکستان اور بھارت دونوں میں مجھے کوئی نہیں جانتا تھا مگر یہ میڈیا ہی ہے جس کی وجہ سے میرے بارے میں اب ہر کوئی جانتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…