اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

وڈیو : مراکش میں دو خواتین سیاحوں کے قاتلوں کی داعش تنظیم کی بیعت

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط (این این آئی)دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی گئی ہے۔ وڈیو میں مراکش میں دو خواتین سیاحوں کے قاتلوں میں شامل ایک شخص دھمکی دے رہا ہے کہ ملک میں اسی نوعیت کی مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔جمعرات کی شب منظرعام پر آنے والی وڈیو میں خواتین سیاحوں کے بہیمانہ قتل کے جرم میں ملوث چاروں افراد دکھائی دے رہے ہیں۔

جو داعش کے سربراہ ابو البغدادی کو اپنا امیر قرار دے کر اس کی بیعت کا اعلان کر رہے ہیں۔وڈیو میں ان چاروں میں سے ایک شخص نے چْھرا دکھاتے ہوئے مراکش کو دھمکی دی اور کہا کہ ہم نے تم لوگوں کے لیے وہ کچھ تیار کر رکھا ہے جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔یاد رہے کہ مراکش کی پولیس نے جمعرات کی صبح تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن کا مراکش شہر کے مضافات میں اطلس کے سیاحتی پہاڑی علاقے میں دو خواتین سیاحوں کے قتل سے تعلق بتایا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت ایک دوسرے شخص کی گرفتاری کے دو روز بعد سامنے آئی جس کے بارے میں استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک شدت پسند مسلح جماعت کا رکن ہے۔مذکورہ چاروں مشتبہ افراد نے تیز دھار آلے کا استعمال کرتے ہوئے دونوں خواتین سیاحوں کا موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لوئزا جیسبرسن اور ناروے سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ اولاند مارین نے اتوار کی صبح مراکش شہر کے مضافاتی علاقے الحوز میں واقع پہاڑی سلسلے اطلس کی ایک چوٹی پرشمھروش کے مقام پر ایک الگ تھلگ جگہ اپنا کیمپ نصب کر لیا تھا تا کہ وہاں رات گزار سکیں۔ پیر کی صبح دونوں خواتین سیاح اپنے کیمپ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…